لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں!،مریم نواز

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں!۔اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہو جائے، یہ جان لو کہ اس کا ہر حربہ ناکام ہو چکا ہے اور وہ جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔لاشوں کی سیاست بے نقاب۔