اسلام آباد(آن لا ئن) پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا،حکومت 10 ارب روپے دے چکی، باقی 24 ارب بھی مل جائیں گے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان سرور گوندل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت 10 ارب روپے دے چکی، باقی 24 ارب بھی مل جائیں گے، اس حوالے سے ہم سارے ایک پیج پر ہیں۔سرور گوندل نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کسی فورم پر اعتراض نہیں کیا، مردم شماری کیلئے 10 سال کی شرط آئین میں موجود نہیں ہے، مردم شماری 5 سال میں بھی ہوسکتی ہے۔ سرور گوندل نے یقین دہانی کرائی کہ سارے ریکارڈ کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے ایک لاکھ 85 ہزار 900 بلاکس بنائے گئے ہیں۔ترجمان وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاک فوج کے 86 ہزار جوان سیکیورٹی کیلئے موجود ہوں گے، سیلاب متاثرین کے لئے بھی ایس او پی بنائی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



