اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا ء بندیال نے پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کیلئے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ازخود نوٹس کی سماعت آج (جمعرات) دوپہر 2 بجے ہوگی۔۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔زخود نوٹس رجسٹرار کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹ پر لیا گیا۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ میرے علم میں لایا گیا 2 صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ازخود نوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ حکومت کی ذمہ داری ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین کیمطابق الیکشن کرائے۔
Load/Hide Comments



