دمشق (آن لائن)شام نے دمشق پراسرائیل کے تباہ کن میزائل حملے کے بعداقوام متحدہ پرزوردیاہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کوروکنے کے لئے ضروری اقدامات کرے اوراسرائیل سے بازپرس کرے۔شام کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ جب دمشق تباہ کن زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کی تدفین اورمشکل صورتحال سے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہے اسرائیل نے ظالمانہ کارروائی میں شہریوں کونشانہ بنایاہے۔
Load/Hide Comments



