ٹوئٹر بے کار“ ایلون مسک انسٹا گرام کا فین ہو گیا

لندن (آن لائن) سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوئٹر پر کوئی کچھ نہیں خریدتا جبکہ اس کے مقابلے میں انسٹا گرام پر ہر کوئی خریداری کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو غیر متعلقہ اشتہارات دکھائے جا رہے ہیں اس پر ان کے سابق ملازم اور ایڈز کے ہیڈ نے لکھا کہ وہ اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ شخص جو بات کر رہا ہے، اسے اس کا کچھ پتہ نہیں۔جواب میں ایلون مسک نے لکھا کہ آپ بہت ذہین ہوں گے، اس وجہ سے ٹوئٹر کرہ ارض پراشتہارات کی مسابقت میں سب سے بدترین ہے۔