کابل(آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔افغان انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کنڑ میں ٹی ٹی پی محسودگروپ اور جماعت الاحرارکے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی جس میں دونوں جانب سے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ محسودگروپ نے جماعت الاحرارکے زیرحراست دہشتگردکو قتل کردیا۔
Load/Hide Comments



