پاکستان نے معاہدے کیلئے ایم ای ایف پی مسودہ آئی ایم ایف کے حوالے کردیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈکو معاہدے کے لیے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ حوا لے کر دیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے مسودے کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ورچوئل مذاکرات کی تاریخ اور وقت مسودے کا جائزہ لینے کے بعد طے کرے گا۔