اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے منی بجٹ تشکیل دینے کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر رابطے شروع کردئیے ہیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بنیادی نکات پر تبادلہ خیال کیا اور معاشی اہداف اور الیکشن کی ٹائم لائن پر بات ہوئی۔ آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے بعد کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے متوازن بجٹ بنانے کے فارمولہ پر صدر کو اعتماد میں لیا۔ صدر عارف علوی نے اپنی جانب سے بھی تجاویز پیش کیں۔
Load/Hide Comments



