تاریخ کی سب سے بڑی تعداد اس وقت حرمین شریفین میں عبادات میں مصروف ہے: الشیخ ابو عبداللہ جمعان العسیری

فیصل آباد/ سعودی عرب (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل مسجد نبوی شریف الشیخ ابو عبداللہ جمعان العسیری نے کہاہے کہ تاریخ کی سب سے بڑی تعداد اس وقت حرمین شریفین میں عبادات میں مصروف ہے کرونا وائرس کے بعد سرگرمیوں کی مکمل بحالی تک مسائل کا سامنا ہے انشااللہ العزیز جلد مسائل ختم ہوں گے اور کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے منصوبے بھی جلد پایا تکمیل تک پہنچیں گے۔آن لائن کے مطابق گذشتہ روزان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد نبوی شریف کے مرکزی دفتر میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی کمیٹی برائے انٹرنیشنل کوآپریشن جی سی سی ریجن حافظ شفیق کاشف سے ملاقات کے دوران عمرہ زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا حافظ شفیق کاشف نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے عمرہ زائرین کے لئے ریاض الجنہ اور روضہ شریفہ میں نماز اور عبادات کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی درخواست کی اور کرونا وائرس کے بعد عمرہ ویزا کی ریکارڈ تعداد میں فراہمی اور تیز ترین عالمی معیار کی سہولیات کی تعریف کی.