اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر تے ہوئے بجلی صارفین سے فیول چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے فیول چارجز وصول کرنے کی منظوری دیدی جس کے تحت 55ارب روپے ریکور کئے جائیں گے۔جون، جولائی2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی ریکوری کی جائے گی۔وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی، ذرائع کے مطابق بجلی صارفین سے فیول چارجز کی وصولیاں اقساط میں کی جائیں گی۔جون2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے9.90 روپے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے۔جولائی2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے 4.34 روپے فی یونٹ بھی وصول کئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



