وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام پانچ بجے طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام پانچ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا.