قوم لاہو ر ہائیکورٹ کے انتخابات بارے فیصلے کو سراہتی ہے،عمران خان

اسلام آباد (آن لائن ) گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیتاریخ کا فوری اعلان کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے انتخابات سے متعلق فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے قوم عدالتی نظام میں امید کی بحالی کے لیے عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں ہو سکتی۔ اور ایک مضبوط، آزاد، معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی اور آئین کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ قوم لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے اور آئین کی پاسداری اور عدالتی نظام میں امید کی بحالی کے لیے عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔