شام میں زلزلے کی وجہ سے تقریباً 50 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں،اقوام متحدہ

نیویا رک (آن لائن)اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہیکہ شام میں آنے والے زلزلے کے باعث تقریباً 50 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین(یو این ایچ سی آر) کے نمائند کے کا کہنا ہیکہ شام میں تقریباً 50 لاکھ کے قریب افراد زلزلے سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں لوگ پہلے ہی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں، اس لیے یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ایک کے بعد ایک بحران آرہے ہیں، ہمیں پہلے ہی معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور کورونا کے بعد پھر اب شدید سردی کا بھی سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے نمائندے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امداد بھیجی جارہی ہے جس میں بہت زیادہ مشکلات درپیش ہیں۔