امریکہ میں پاکستانی شہری نے خاموشی سے زلزلہ متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز عطیہ کردیے

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ میں ایک پاکستانی نے خاموشی سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالرز (ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد) عطیہ کردیے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پاکستانی شخص امریکا میں ترک سفارتے خانے میں داخل ہوا اور اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر 30 ملین ڈالرز کی امداد دیکر چلا گیا۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک پاکستانی کی جانب سے خاموشی سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالرز کی امداد کے عمل نے ان کے دل کو چھولیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کی ایسی ہی شاندار مثالیں ہیں جو انسانیت کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہیں۔