اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امجد اسلام امجد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مرحوم نے مہشور ڈرامے لکھے جنہوں نے ہمسایہ ممالک تک شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔مرحوم امجد اسلام امجد کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم نے شاعری میں جو نام پیدا کیا وہ بھی قابل تحسین ہے۔ انہیں ڈرامہ وارث سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی وہ متعدد شاعری مجموعوں کے خالق تھے اور انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستار امتیاز سے بھی نوازہ جا چکا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوانسینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کے انتقال پر اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
Load/Hide Comments



