حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی،عمران خان کا اعتراف

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو بری طرح سے ناکام ہوگئی،نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے۔موجودہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے، بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرامی چیف ہوتا ہے۔ موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاٹھوں سے بجتی ہے تاہم حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل (ر) باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، پہلے حکومت دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو سہی، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار ں اور مخلص لوگوں کو دیں گے۔چیئرمین پی ٹی)آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان کی معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے۔حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو مسسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی، جو بری طرح ناکام ہوگئی، نواز شریف پاکستان واپس آئیں انھیں بھی اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔