بہاولپور (ان لائن) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کو منظم اور فعال کرنے کیلئے ایک ایک کارکن کے پاس جائیں گی کارکن اور مسلم لیگ ن کی قیادت شیر ہے تمام فیصلے ن لیگی کارکنوں کی مشاورت سے ہونگے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت تنظیمی اجلاس ہوا،اجلاس میں پارٹی کے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار سے تنظیمی عہدیدار اوردیگر راہنما شریک ہوئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کارکن ہی جماعت کی اصل طاقت اور سرمایہ ہوتے ہیں، ایسی جماعت کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس کی قیادت بھی شیر ہے اور کارکن بھی شیر ہیں،میں اپنے آپ کو پارٹی کا کارکن سمجھتی ہوں، آپ کا ساتھ ہی پارٹی کی طاقت ہے،تنظیمی دوروں کا مقصد آپ سے مشاورت اور تجاویز کا حصول ہے،تنظیمی جائزہ ضروری ہے تاکہ جماعت کی قوت میں مزید اضافہ ہوا،سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، شکریہ ادا نہیں کرسکتی،آپ کو سننے آئی ہوں، آپ کی راہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے،انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاؤں گی، کارکنوں کی بات سننا ہی جمہوریت ہے۔
Load/Hide Comments



