کر اچی(آن لائن) وزیراعظم شہبا شریف نے کراچی میں 1100 میگاواٹ کے بجلی منصوبے کا افتتاح کردیا۔کراچی میں نیو کلیئر پاور پلانٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کا افتتاح کرنا میر ے لیئے اعزاز کی بات ہے، پاکستان اور چین بہترین دوست ہیں سالوں میں یہ دوستی مضبو ط سے مضبو ط تر ہوئی ہے، چین نے ہر جنگ اور امن سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے،نیوکلئیر پاور پلانٹ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، امید ہے دوست ملک چین فی میگاواٹ بجلی کی قیمت کم کریگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت 27ارب ڈالر کا ایندھن درآمد کر رہا ہے لیکن اس وقت ملک کو سستے اور معیاری ایندھن کی ضرورت ہے کے تھری منصوبے سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان میں 60ہزا میگاواٹ ہاییڈل پاور کی پیداواری صلاحیت موجود ہے، ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک اہم منصوبہ ہے،ریلوے کے منصوبے ایم ایل ون سے ملک میں انقلاب آئیگا،کے تھر ی منصوبے سے 1100 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہے، شمسی توانائی بجلی کی توانائی کو پورے کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے کا سنگ بنیاد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں رکھا تھا، نواز شریف کی سربراہی میں 2015میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے آج سی پیک کے تحت ہزاروں میگا واٹ بجلی بن رہی ہے، حکومت کی سی پیک منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش ہے، ماضی میں یہ تعطل کا شکار ہوئے ہیں، دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام جاری ہے جس کی تکیمل میں پانچ سال لگ کتے ہیں،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت وسائل سے نوازا ہے، تھر کا کوئلہ سینکڑوں برس تک پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار اد ا کر سکتا ہے جبکہ کوئلے سے اربوں ڈالر کی بچت ہو سکتی ہے.
Load/Hide Comments



