اسلام آباد (آن لائن)انٹیلی جنس ایجنسیز اور مقتدرہ کے بعض حصوں کی سیاست میں کھلی مداخلت کے تدارک کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر اور صدرِ مملکت کو خط لکھ دیا،چیف آف سٹاف ٹوچیئرمین سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے اہم ترین خط ایوانِ صدر پہنچا دیا گیا،تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے 29 جنوری کے اجلاس میں منظور کردہ متفقہ قرارداد بھی خط کے ساتھ بھجوائی گئی،انٹیلی جینس اور اسٹیبلشمنٹ کے انتخابات کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا کی 27 جنوری کی گفتگو کا متن بھی خط کے ساتھ بھجوایا گیا ہے،گورنر خیبر پختونخوا کی گفتگو کا متن مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے فراہم کیا گیا۔خط میں کہاگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس 29 جنوری کو منعقد ہوا،اس اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی،قرارداد کے ذریعے آپ سے بطور صدرِ مملکت اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر انٹیلی جینس ایجنسیز اور مقتدرہ کے سیاست میں کھلے کردار کا نوٹس لینے کی سفارش کی گئی ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا 27 جنوری کا بیان اس حوالے سے اہم مثال ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پختونخوا کے گورنر کا موقف ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کے انتخاب کی تاریخ کا تعین نہیں کر سکتا کیونکہ یہ کام انٹیلی جینس ایجنسیز اور اسٹیبلشمنٹ کو کرنا ہے،قرارداد میں آپ کی توجہ نہایت ڈھٹائی سے کیے جانے والے اغواء اور جھوٹے پرچوں کے اندراج کی جانب بھی مبذول کروائی گئی ہے،قرارداد میں تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کو دی جانے والی دھمکیوں، ان پر زیرِحراست تشدد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے،قرارداد آپ سے آئین و قانون کے انحراف اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کی سفارش کرتی ہے۔
Load/Hide Comments



