ایران کا اسرائیل کے ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا اعلان

تہران (آن لائن) ایران نے اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے کی رات اسرائیل نے اصفہان میں ڈرون حملے کیے۔ایرانی مندوب نے کہا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ہفتے کی رات ایرانی شہر اصفہان میں ہوئے ڈرون حملوں میں ایرانی حکام کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔