وزیراعظم شہباز شریف سے نون لیگ اور اتحادی جماعتوں کے وفاقی وزراء کی ملاقاتیں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ نون اور اتحادی جماعتوں کے وفاقی وزراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزارت آبی وسائل کے امور کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب کے حالات پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔