آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد

کراچی (آن لائن)آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد اور وزرات کزانہ کیساتھ مذکرات کامیاب ہونے پر قرض کے اجراء کیساتھ سعودی عرب اور چین سے بھی قرض ملنے کے امکانات روشن ہونے اور ملک میں معاشی بہتری آنے کی توقعات پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحا ن رہا،مارکیٹ ایک بار پھر 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی جبکہ انڈیکس میں 800پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39800پوائنٹس سے بڑھ کر40600پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 100ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم63کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ66.15فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ٹیلی کا م،پیٹرولیم،ریفائنری،سیمنٹ،آئل اینڈ گیس اورتوانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ مثبت زون میں رہی تاہم انڈیکس 40700پوائنٹس کی بلند سطح کوکاروبار کے اختتام تک برقرار نہ رکھ سکا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 801.79پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39871.27پوائنٹس سے بڑھ کر40673.06پوائنٹس پر جا پہنچااسی طرح 292.71پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14897.72پوائنٹس سے بڑھ کر15190.43پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26673.22پوائنٹس سے بڑھ کر27100.87پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 100ارب87کروڑ83لاکھ84ہزار689روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب93ارب14کروڑ78لاکھ89ہزار505روپے سے بڑھ کر63کھرب94ارب2کروڑ62لاکھ74ہزار194روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 7ارب روپے مالیت کے 15کروڑ33لاکھ24ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 5ارب روپے مالیت کے 14کروڑ 4لاکھ65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 328کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے217کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،89میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ34لاکھ،پاک پیٹرولیم 1کروڑ1لاکھ،پاک ریفائنری 77لاکھ48ہزار،میپل لیف 65لاکھ61ہزار اور فوجی سیمنٹ 47لاکھ79ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے پاک سروسز کے بھاؤ میں 155.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 2265.00روپے ہو گئی اسی طرح139.91روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 2029.91روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میض کے بھاؤ میں 674.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 8325.00روپے پر آ گئی اسی طرح 26.75روپے کی کمی سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 1000.01روپے ہو گئی۔