واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔ تہران میں حکومت کی تبدیلی اسکے اپنے عوام پر منحصر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدرجو بائیڈن نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کو دہرایا ہے اور اسے یقینی بنانے کے لیے امریکا کے پاس تمام ا ٓپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدہ میں دوبارہ شمولیت کو مسترد کردیا ہے تاہم امریکا اب بھی ایران کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو سب موثر طریقہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ عوام پرمنحصر ہے لیکن ایرانی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ امریکا حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
Load/Hide Comments



