انسانی سانحہ سے ہونے والے نقصان کے پیمانہ کا ناقابل تصور ہے،یہ حملہ کسی صورت پاکستان پر حملہ سے کم نہیں،وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ابھی پشاور سے واپس پہنچا ہوں۔اس انسانی سانحہ سے ہونے والے نقصان کے پیمانہ کا ناقابل تصور ہے،یہ حملہ کسی صورت پاکستان پر حملہ سے کم نہیں،پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے،مجھے کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی قومی سلامتی کا سب سے بڑا چیلنج ہے،سوگوار خاندانوں کے دکھ کو بیان نہیں کیا جا سکتا،میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ بھرپور ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،اس سانحہ کے ذمہ داران کو پیغام ہے کہ ہمارے عوام کے عزم کو کم تر نہ سمجھا جائے.