واشنگٹن (آن لائن) امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اپوزیشن ری پبلکن پارٹی بھی صدر بائیڈن کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھنے پر تیار ہوگئی، ایوان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدر بائیڈن سے بدھ کو ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیون مک کارتھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قر ض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔ایوان کا ا سپیکر بننے کے کیون مک کارتھی نے بدھ کو صدر بائیڈن سے پہلی ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔صدر بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اخراجات میں کٹوتی پر مذاکرات نہیں کریں گے۔وائٹ ہاو س کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جاسکے۔
Load/Hide Comments



