اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کی سابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل (پیرکو) زمان پارک میں طلب کرلیا گیا ہے،تحریک انصاف سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور طلب کیا ہے،اجلاس میں سابق اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کس کس کو نامزد کرنا ہے فیصلہ کیا جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف رہنماؤں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔
Load/Hide Comments



