اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ایک نہیں ایک لاکھ فواد چوہدری ہیں، کس کس کو اٹھاؤ گے؟عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب اس ناکام حکومت کے دن زیادہ نہیں ہیں،ہماری زبان بندی نہیں کی جا سکتی،سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے،دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔
Load/Hide Comments



