وزیراعظم اور آصف زرداری کی ملاقات،اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق اور اتحاد سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا عزم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم اور آصف زرداری کی ملاقات کی ہے، ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات سمیت سیاسی چیلنجوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم نے خود آصف زرداری کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق اور اتحاد سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں اتفاق کیا ہے۔ ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی مشاورت وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ معیشت کی بحالی بڑا چیلنج ہے،اتحادی حکومت اجتماعی دانش سے تمام مسائل کو حل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ملک کو سیاسی و معاشی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں مصروف عناصر کو پہلے کی طرح مایوسی اور ناکامی ہوگی۔