لاہور (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو آٹا مہنگا بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہپنجاب میں خودساختہ مہنگائی بڑھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور آٹا مہنگا بیچنے والوں کوپکڑاجائے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم سے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول رکھا جائے۔وزیراعظم نے افسران سے مکالمہ کیا کہ محکمہ صحت کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔
Load/Hide Comments



