عمران خان کا انتخابی مہم تیز اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا روڈ میپ دینے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے بعد انتخابی مہم کو تیز کرنے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا روڈ میپ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے اجازت ملنے کے بعد خود حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں اتروں گا، انہوں نے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق حکو مت کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا جواب دینے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور معاشی ٹیم کومعاشی بحران سے متعلق تجاویزتیار کرنے کی ہدایت کردی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان ڈاکٹروں سے اجازت کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے خود میدان میں اتریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جلسوں کا شیڈول تیارکرنے ہدایت کردی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم میں رجیم چینج آپریشن کیساتھ مہنگائی کو ایشو بنایا جائے گا۔عمران خان نے معاشی ٹیم کومعاشی بحران سے متعلق تجاویزتیاری کی بھی ہدایت کی، ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان روڈمیپ دیں گے۔عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 70 ارکان کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد اسد قیصر کی قیادت میں دیگر رہنماؤں کو باقی استعفوں کی منظوری کیلئے بھی ٹاسک دے دیا، انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہئے،عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کراؤ ملک بچاؤ اور ڈور ٹو ڈور مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔ ۔