پاک چین دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، لی بیجان

کراچی (آن لائن)چین کے قونصل جنرل لی بیجان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے۔کراچی میں پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے مستقبل میں کراچی کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔لی بیجان نے کہا کہ پاک چین دوستی زندہ باد اور یہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کر دیا ہے.