پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروبار اتار چڑھاؤ کے بعد مندی زد میں رہی

کراچی(آن لائن)سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال،آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں تعطل،روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ،معاشی ابتری کے خدشا ے جیسے عوامل کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروبار اتار چڑھاؤ کے بعد مندی زد میں رہی،مارکیٹ 40ہزاراور39ہزار پوائنٹس کی 2نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جس کی وجہ سے انڈیکس 1900 سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 2کھرب90ارب روپے سے زاید روپے بھی ڈوب گئے،مندی کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب روپے سے گھٹ کر61کھرب روپے کی پست ترین سطح پر آگیا جبکہ 60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر 3دن مندی کے بادل چھائے رہے اس دوران انڈیکس 2404.84پوائنٹس کم ہو گیا جبکہ2دن کی تیزی سے انڈیکس نے 489.37پوائنٹس ریکور تو کر لئے مگر مارکیٹ کا رجحان منفی رہا۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 1915.47پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40323.45پوائنٹس سے کم ہوکر38407.98پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 673.55پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 14896.33پوائنٹس سے گھٹ کر14222.78پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27217.43پوائنٹس سے کم ہو کر25995.17پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب90ارب12کروڑ69لاکھ30ہزار500روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 64کھرب24ارب20کروڑ89لاکھ30ہزار150روپے سے کم ہو کر61کھرب 34ارب8کروڑ19لاکھ99ہزار650روپے ر ہ گیا۔ گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40355.57پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی بڑی لہر آنے سے انڈیکس 38259.86پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 6ارب روپے مالیت کے 20کروڑ59لاکھ6ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کے9کروڑ34لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1615کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے539کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،969میں کمی اور107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام،سوئی نادرن گیس،پاک پیٹرولیم،سنر جیکو پاک،حیسکول پیٹرول،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،میپل لیف،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،الشہیر (آر)،ٹی پی ایل پراپرٹیز،پاک ریفائنری،لوٹے کیمیکل،پاور سیمنٹ،سوئی سدرن گیس،غنی کیمیکل اور فوجی سیمنٹ سر فہرست رہے۔