ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک ڈالر کی قدر بڑھ کر230روپے اور اوپن مارکیٹ میں 228روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی

کراچی(آن لائن)ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک ڈالر کی قدر بڑھ کر230روپے اور اوپن مارکیٹ میں 228روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں 1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 228.80روپے سے بڑھ کر230روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.25روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمتفروخت 238.75روپے سے بڑھ کر240روپے کی سطح پر جا پہنچی،فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر272روپے پر برقرار رہی تاہم4روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 307روپے سے بڑھ کر311روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا۔