لاہور(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر جلد منتقلی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہیہے۔ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرکے نہ صرف کسانوں کی فی ایکڑ لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ڈیزل اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے سے قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت ہوگی۔کسان پیکیج پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی اقدامات اٹھا رہی ہے۔کسان پیکیج میں چھوٹے کاشتکاروں کو قرضوں کے حصول میں سہولت، بیج کی بروقت فراہمی، زراعت میں جدید مشینری کی حوصلہ افزائی اور ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا شامل ہیں کسان پیکیج کے حوالے سے ملک بھر کے کسانوں کی تمام تنظیموں کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے۔وزیرِ اعظم نے پاور منسٹر، سیکٹری پاور اور انکی ٹیم کی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے پیش کی گئی تجاویز کی تعریف کی۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کسان پیکیج پر عملدرآمد کیلئے صوبوں سے مشاورت و تعاون بھی یقینی بنایا جائے۔خوردنی تیل کی پیداوار مزید بڑھانے کیلئے حکمتِ عملی ایکسپرٹس کی کمیٹی کی مشاورت سے تشکیل دی جائے۔کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید اور کلائمیٹ ریزیلیئنٹ بیج متعارف کروانے کے اقدامات کو جلد حتمی شکل دی جائے. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارات کسان پیکیج پر عملدرآمد اور ملک بھر میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کو پاور ڈویڑن کی طرف سے بتایا گیا کہ حکومت زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کے ذریعے ڈیزل اور بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبے کے حتمی مراحل میں ہے. اس اقدام سے ملک کے ڈیزل اور درآمدی ایندھن کی مد میں سالانہ 3.61 ارب ڈالر کی بچت ہوگی. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو کسان پیکیج، گندم کی بوائی اور پیداوار، کپاس میں جدید بیج کے تعارف اور خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کیچھوٹے کسانوں کو قرضے کی فراہمی میں سہولت کے اقدامات کی بدولت اس وقت 816.5 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں. اسکے علاوہ حکومت کھاد کی قیمتوں میں کمی، زراعت میں جدید مشینری کے استعمال اور ٹیوب ویلز کی سولرآئیزرشن کے اقدامات اٹھا رہی ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت رواں سال 6 لاکھ 32 ہزار ہیکٹرز پر خوردنی تیل کے بیجوں کی کاشت ہوئی جس میں آئندہ سال اضافہ متوقع ہے. کپاس کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی جدید نسل کے بیجوں اور کلائیمٹ ریزیلئنٹ بیجوں کو متعارف کروانے کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں سے رابطے میں ہے اور اس پر بہت جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے. اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شہاد خاقان عباسی، معاونِ خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت. وفاقی وزراء، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، طارق بشیر چیمہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ اور چاروں صوبوں کے چیف سیکٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
Load/Hide Comments



