اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی لانے کا عزم کیا اور اس حوالے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کفایت شعاری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ناصر محمود کھوسہ 15 رکنی کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہونگے،اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی اور مالی ڈسپلن کیلئے تجاویز دے گی۔حکومتی کمیٹی کا مقصد مالی مشکلات، خسارے میں کمی لانا مشن ہوگا۔اخراجات میں کمی کیلئے وزارتوں، ڈویڑنز اور محکموں سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔مقاصد کے حصول کیلئے حکومتی حجم میں بھی کمی لانے کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا، معاونین خصوصی، مشیران کمیٹی کے ارکان نامزد ہوئے ہیں کابینہ، خزانہ، پاور، ہاؤسنگ کے سیکرٹریز بھی رکن مقررکئے گئے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے، صوبائی چیف سیکرٹریز بھی کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔ماہر معیشت قیصر بنگالی، فرخ سلیم، زبیر خان، نوید افتخار بھی رکن مقررکئے گئے ہیں۔کنوینئر کو سرکاری یا نجی شعبے سے مزید ارکان نامزد کرنے کا اختیار ہوگا۔
Load/Hide Comments



