واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد کا اعلان کردیا۔ نئی امداد یوکرین کیلئے 2.5 ارب ڈالر فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقامریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے سیکڑوں بکتربند گاڑیاں،راکٹ اور آرٹلری شیل یوکرین بھیجے جائیں گے۔امدادی پیکج میں بریڈلے فائٹنگ گاڑیاں، 90 اسٹرائیکرآرمرڈ پرسنل کیریئرز شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے بارودی سرنگوں سے محفوظ بنانے والی53 گاڑیاں شامل ہیں۔ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمزکے اضافی گولہ بارود، دفاعی سسٹم، آرٹلری راؤنڈز بھی امریکی امداد کا حصہ ہیں۔ امریکا نے یوکرین کو اب تک27.4 ارب ڈالر سے زائد سیکیورٹی امداد فراہم کی ہے۔
Load/Hide Comments



