واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں، ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں،واشنگٹن میں امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے،پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ، خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک نکات استحکام پر بات کرتے ہیں۔پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ ایک چیلنج ہے جس سے ہم واقفیت رکھتے ہیں، میں جانتا ہوں کہ پاکستان آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے، ہم پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم حالت میں دیکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تاہم ان اداروں سے معاملات پاکستان کو ہی طے کرنے ہیں اور جہاں ممکن ہو وہاں ہم اپنے پاکستانی شراکت داروں کو معاونت فراہم کریں گے لیکن بہرحال یہ معاملہ پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان بات چیت پر منحصر ہے،پاکستان کے ساتھ امریکا کے مصروف عمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اکثر تکنیکی مسائل شامل ہوتے ہیں، یہ بات چیت اکثر امریکی محکمہ خزانہ اور ہمارے پاکستانی شراکت داروں کے درمیان ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments



