اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات 19 جنوری کو کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 5 رکنی کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں جسے منظور کیا جاتا ہے اور عمران خان کوقومی اسمبلی کی تمام 7 نشستوں سے کامیاب قرار دیئے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان نے تفصیل جمع کرانے میں تاخیر کو صرف نظر کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال 26 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108 کے انتخابی اخراجات کی تفصیل تاخیر سے جمع کروائی تھی،این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 کے اخراجات کی تفصیل بھی مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی تھی۔
Load/Hide Comments



