اسلام آباد (آن لائن)رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ 10 سے 15 دن میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جس کے پاس ممبرز سب سے زیادہ ہوں اپوزیشن لیڈ ر ان کا ہوگا، اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں۔ ہم توپہلے سے استعفے قبول کرنے کے لیے اصرار کررہے تھے، اب بہتر ہے کہ باقی ملک میں بھی عام انتخابات کی طرف بڑھے، تقریبا 800میں سے 500نشست پر الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت نے احمقانہ فیصلے کیے ہیں یہ ہماری گیم میں آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات کیطرف جانا چاہتے ہیں،لائحہ عمل واضح ہے اور صدرمملکتاسلام آباد (آن لائن)رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ 10 سے 15 دن میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جس کے پاس ممبرز سب سے زیادہ ہوں اپوزیشن لیڈ ر ان کا ہوگا، اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں۔ ہم توپہلے سے استعفے قبول کرنے کے لیے اصرار کررہے تھے، اب بہتر ہے کہ باقی ملک میں بھی عام انتخابات کی طرف بڑھے، تقریبا 800میں سے 500نشست پر الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت نے احمقانہ فیصلے کیے ہیں یہ ہماری گیم میں آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات کیطرف جانا چاہتے ہیں،لائحہ عمل واضح ہے اور صدرمملکت اب بھی وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، جن بوتل سے باہر آگیا ہے اب یہ سنبھال نہیں پائیں گے۔
Load/Hide Comments



