خواتین پر یونیورسٹی تعلیم کی پابندی کا فیصلہ صحیح ہے، طالبان

کابل (آن لائن) افغان طالبان کی حکومت نے یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ افغانستان میں تعلیم اور ترقی کے امور کو شریعت کی دفعات کے مطابق ترتیب دینا تحریک کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے خواتین کو وہ حقوق دیے ہیں جو ماضی میں انہیں حاصل نہیں تھے۔