وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے قومی ہیروز کی یاد میں تعمیر کیے گئے وحات الکرامہ کا دورہ

اسلام آباد/ابوظہبی(آن لائن) وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے قومی ہیروز کی یاد میں تعمیر کیے گئے وحات الکرامہ کا دورہ کیا اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وطن کے دفاع اور اس کے تحفظ کے لیے متحدہ عرب امارات کے شہداء کی قربانیوں اور بہادری کے کارناموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام وحات الکرامہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کا استقبال ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارٹرز فیملیز افیئر آفس عزت مآب خلیفہ بن تہنون نے کیا. وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔ اس کے بعد، وزیر اعظم نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی. وزیراعظم نے وہات الکرامہ کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جہاں انہیں یادگار کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جو اماراتی بہادر فوجیوں کی قربانیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے یادگار کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات قلمبند کی?۔ وحات الکرامہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک قومی اور ثقافتی نشان ہے، جو متحدہ عرب امارات کے شہداء کے بہادری اور یو اے ای کے دفاع میں ان کی قربانیوں کی یاد میں قائم کیا گیا تھا۔