سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن نواز شریف کے درمیان رابطہ

پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جانا چاہئے،سابق صدر آصف زرداری کا مشورہ
اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے تینوں رہنماؤں نے پنجاب میں پی ٹی آئی کے 186ووٹ پورے ہونے پر اظہار تشویش کیا ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پی ڈی ایم کا موجودہ سیاسی صورتحال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے پی ڈی ایم کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کی گئی۔ایم کیو ایم کے اتحاد کے بعد سندھ کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت میں ہر حال میں شامل رکھا جائے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مشور ہ دیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے .