اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور کے پی کے میں بدلتی صورتحال پر مشاورت شروع کر دی پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی توڑنے اعلانات کے بعد الیکشن کمیشن کے حکام نے نئی پیدا ہونے والی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا ہے،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اس وقت دباؤ بڑھ چکا ہے کیونکہ عام انتخابات کرانے اور آئین پر عمل نہ کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو اعلٰی عدلیہ سے ٹف ٹائم مل سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا لاء کا شعبہ اس حوا لے سے وزارت قانون و انصاف سے سے رہنمائی لینے کیلئے سمری تیار کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ساٹھ فیصد سیٹوں پر انتخابات کرانے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتاہے،چیف الیکشن کمشنر نے اس حوالے سے کمیشن کے اراکین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد لائحہ طے کریں گے تاکہ فوری انتخابات کی صورت میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ذرائع کے مطابق ساٹھ فیصد سیٹوں پر انتخابات نہ کرنے صورت میں عدلیہ میں الیکشن کمیشن کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ سکتا۔
Load/Hide Comments



