قاہرہ (آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کی مذمت کرتے ہوے مسئلہ فلسطین کی مرکزی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی کا اجلاس سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ہوا جس میں مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف اسرائیلی پالیسیوں اور اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ بیت المقدس پوری اسلامی امہ کے دل کے قریب ہے۔غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر او آئی سی کی طرف سے 17 نکاتی اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں اسرائیل کی مذمت کے علاوہ مسلم ممالک، عالمی اداروں، تنظیموں، مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے اداروں کو اس اہم معاملے کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



