سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور،سعودی سفارتخانہ کی تصدیق

ریاض(آن لائن) سعودی عرب نے پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کو پاکستان سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر کر دی گئی تھی، پاکستان میں متعین سعودی سفار ت خانہ نے سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے، سٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کی رقم میں اضافے سعودی اعلان کی تصدیق کر دی ہے،سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے متعدد امور کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع شدہ زر تعاون میں اضافے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔