جنیوا(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس کے کا میاب انعقاد کیلئے تمام ارکان نے انتہائی لگن اور محنت سے کام کیا، یہی وجہ تھی کہ کل دنیا ہمارے ساتھ کھڑی تھی۔جنیوا میں پاکستانی وفد کے ارکان اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان نے انتہائی لگن اور محنت سے کام کیا ہے جس پر تما م افسران اور ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں تمام لوگوں کی محنت اور لگن کی وجہ سے کل دنیا ہمارے ساتھ کھڑی تھی، آپ لوگوں نے 22کروڑ پاکستانیوں کی نمائندگی کی اور اسی جذبے سے پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنیوا کا نفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے مریاورنگزیب، شیری رحمان سمیت دیگر وزراء نے احسن طریقے سے کام کیا، وزارت خارجہ نے دنیا کی توجہ سیلاب متاثرین کی طرف دلانے میں اہم کردار اداکیا جو کہ قابل تعریف ہے۔ مہربان بھائی سعودی عرب، چین، ترکیہ، جرمنی،فرانس،سمیت تمام ممالک کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں نہیں بھلایا۔
Load/Hide Comments



