وزیرا عظم جنیوا روانگی سے قبل گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور (آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی جنیوا روانگی سے قبل گورنرمحمدبلیغ الرحمن نے ان سے رابطہ کر کے اعتماد کے ووٹ پر مشورہ کیا ہے۔معاشی،سیاسی،آئینی وقانونی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی،ذرائع کے مطابق گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کوایوان سے اعتماد کاووٹ لینا بے حدضروری ہے،اعتماد کاووٹ لیناآئینی ذمہ داری ہے،روگردانی نہیں کی جاسکتی بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایوان کااعتماد کھوچکے ہیں،وہ خودکوسیاسی طورپرمضبوط کرنے کیلئے ایوان سے اعتماد کاووٹ لیں.