اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا، میں ان اقدامات پر بھی روشنی ڈالوں گا جو میری حکومت نے بحالی کے لیے اٹھائے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرعظم نے کہا کہ ہم ترقی کے شراکت داروں اور دوست ممالک کے سامنے لچک کے ساتھ بحالی اور تعمیر نو کے لیے تباہی کے بعد کا جامع فریم ورک پلان رکھیں گے، اہم بنیادی ڈھانچے کی بحالی، زندگی اور معاش کی تعمیر نو اور معیشت کی بحالی کے لیے فنڈنگ کے فرق کو پورا کرنا کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بے مثال تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں پاکستانی ہمدردی اور یکجہتی کی تلاش میں ہیں، دنیا کی تاریخ میں انسانیت ایک موڑ پر ہے، ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کی تشکیل کریں گے۔
Load/Hide Comments



