آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ گزشتہ روز ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔