واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کررہا ہے جب کہ روسی فوجی اڈے پر امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا روس کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، یوکرین پرجارحیت روس نے کی اور روس ہی اپنے نقصانات کاذمہ دار ہے۔ انہوں نے میزائل حملے میں ہلاک روسی فوجیوں کی اصل تعداد بتانے سے انکار کردیا۔
Load/Hide Comments



